اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی الغد پریس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مدائن کے ایک بازار میں یہ دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہوگئے- پیر کے روز بھی شمالی بغداد میں دہشت گردانہ کاروائی میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے-
صوبہ کربلا کے پولیس سربراہ کرنل "علاء الغانمی" نے بھی کہا کہ منگل کے روز اس صوبے میں دو دہشت گردوں سمیت گیارہ افراد کو جو کربلا میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے ، گرفتار کرلیا گیا ہے-
عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسیز نے منگل کو جنوبی موصل سے پینتیس کیلومیٹر کے فاصلے پر الشورہ نامی سیکٹر میں زیرزمین داعش دہشت گردوں کی ایک بہت بڑی جیل کا پتہ لگا کر اس سے ایک ہزار قیدیوں کو آزاد کرا لیا ہے-
واضح رہے کہ عراق کے شہر موصل کو آزاد کرانے کی کاروائی سترہ اکتوبر سے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوئی ہے اور عراقی فوج ، عوامی رضاکار فورس اور کرد پیشمرگہ ملیشیا کو اب تک اس میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲